جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

"دھمکیوں کیساتھ مذاکرات؛ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”

25 فروری, 2025 18:32

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں امریکا اور مغرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر دباؤ اور دھمکیاں دی جاتی رہیں تو کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے دوٹوک الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کے حامی ہیں لیکن ایسے کسی فریق سے مذاکرات ممکن نہیں جو ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات حکومت کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے اور اسوقت مختلف معاملات پر دیگر ممالک، خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: "چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ عراقچی اس وقت یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں تاہم ملک پر دباؤ ڈال کر مذاکرات کرنا ہماری پالیسی نہیں اور نہ کوئی کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں کتنے لاکھ افراد شریک ہوئے؟

انہوں نے ایران کی جغرافیائی حیثیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنا ممکن نہیں کیونکہ اس کے پاس خطے میں وسیع تجارتی اور سفارتی مواقع موجود ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔