جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

پاک بھارت میچ؛ پاکستان کو سپورٹ کرنا دکاندار کو مہنگا پڑگیا

25 فروری, 2025 14:15

بھارتی حکام نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں ایک اسکریپ کی دکان منہدم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ہندو انتہا پسند گروپ شیوسینا کے رہنما نیلیش رانے نے دکاندار کے خلاف مالوان میونسپل کارپوریشن میں شکایت درج کرائی، بعد میں رانے نے دکان کو تباہ کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

نیلیش رانے سندھودورگ سے ایم ایل اے بھی ہے، اس نے علاقے میں مسلمان رہائشیوں کی دکانوں کے خلاف کئی کارروائی کی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مسلمان شخص پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس شخص کو غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے دکاندار کا سامنا کیا جس کے بعد تلخ کلامی ہوئی اور اس کے کلپس بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئے۔

نیلیش رانے نے ایکس پر دکاندار کے خلاف تیزی سے کارروائی کرنے پر میونسپل اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس تارکین وطن کو ضلع سے نکال دیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دفاعی چیمپئنز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران متعدد پاکستانی مداح بھارت اور ویرات کوہلی کی تعریف کرتے نظر آئے تاہم ان میں سے کسی کو بھی کسی نتائج کا سامنا نہیں کرنا  پڑا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔