ایلون مسک کی کینیڈین شہریت خطرے میں پڑ گئی، مگر کیوں؟

ایلون مسک کی کینیڈین شہریت خطرے میں پڑ گئی، مگر کیوں؟
کینیڈا اور مسک کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے ان کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے پٹیشن پر دستخط کر دیے۔
ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے ایک پارلیمانی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں کینیڈا سے ایلون مسک کی شہریت اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے شہریوں اور رہائشیوں نے ٹرمپ کے ساتھ مسک کے قریبی تعلقات کے بعد پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، ٹرمپ نے کینیڈا کی خودمختاری پر نہ صرف بار بار تنقید کی بلکہ وہ اگلے ماہ کینیڈا کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
مسک جنوبی افریقا کے شہری ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئے جب کہ وہ کینیڈا اور امریکی شہریت و پاسپورٹ کے بھی حامل ہیں، ٹیک ارب پتی ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد سے ٹرمپ کے سب سے زیادہ نظر آنے والے اتحادیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔
اس ماہ کے اوائل میں ایک عجیب و غریب مشترکہ انٹرویو میں دونوں نے کہا تھا کہ وہ بہترین دوست بن چکے ہیں۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہماری دولت اور طاقت کا استعمال ہمارے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے کیا ہے، مسک اب ایک غیر ملکی حکومت کے رکن بن گئے جو کینیڈا کی خودمختاری کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صرف یہ لکھ کر جواب دیا کہ کینیڈا ایک حقیقی ملک نہیں ہے۔
ٹیسلا کے بانی 1989 میں کینیڈا منتقل ہونے کے بعد کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے کیونکہ ان کی والدہ جنوبی افریقہ منتقل ہونے سے پہلے کینیڈا میں پیدا ہوئی تھیں۔
یہ پٹیشن پانچ روز قبل کھولی گئی تھی اور اس کی حمایت این ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ چارلی اینگس نے کی جو کینیڈا کے ‘پنک راک’ سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












