ایران اتنا طاقتور ہو چکا وہ دنیا کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، پاسداران انقلاب

ایران اتنا طاقتور ہو چکا وہ دنیا کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، سربراہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ دشمنوں کو ابھی تک ایران کی جانب سے شدید جھٹکے نہیں لگے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف آپریشن ٹرو پرومیس ون اور ٹو صرف انتباہ تھے۔
اراک صوبے میں ایک فوجی مشق میں شرکت کرنے والی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی افواج سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایران اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ وہ دنیا کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔
کمانڈر نے کہا کہ ایران بہت عظیم ہے، دشمنوں کو ابھی تک ایران کے سنگین حملے نہیں ہوئے اور وہ ہماری طاقت سے لا علم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائیوں ٹرو پرومس 1 اور 2 کے دوران جو کچھ دکھایا وہ محض انتباہ تھا۔
جنرل نے دشمنوں کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف اپنی مذموم پالیسیوں کو جاری رکھا تو انہیں ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دسمبر 2024 میں اپنے تبصروں میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فداوی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 26 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کے لیے ٹرو پرومیس تھری آپریشن کیا جائے گا۔
جنرل نے کہا کہ ایران کا فوجی آپریشن یقینی طور پر "مقررہ وقت اور مناسب حالات میں ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












