جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ٹرمپ کے آتے ہی امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی پریشانیاں بڑھ گئیں

26 فروری, 2025 10:44

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانے کا ارادہ کرلیا جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو رجسٹریشن کرانے اور فنگر پرنٹ جمع کرانے ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

واضح رہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو قید اور جرمانہ بھگتنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔