"شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا”

شہید حسن نصر اللہ کے جنازے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا (فوٹو: فائل)
اسرائیل میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی حکومت شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے سے بھی خوفزدہ تھی اور اس پر حملے کی منصوبہ بندی زیر غور تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میدان میں عمل میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے شہید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے نماز جنازہ پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم یہ ایجنڈا منسوخ کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے سبکدوش ہونے والے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے اس منصوبے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صہیونی فوج کے ایجنڈے میں شامل تھا۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں کتنے لاکھ افراد شریک ہوئے؟
انہوں نے انکشاف ایسے وقت میں کیا جب وہ عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور آئندہ ذمہ داریاں اپنے جانشین ایال زمیر کے حوالے کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے شہید سیکریٹری حسن نصر اللہ اور انکے جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ 23 فروری کو بیروت میں ادا کی گئی تھی، جس میں دیگر ممالک کے وفود بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں: "چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”
حسن نصر اللہ کے جنازہ میں 14 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے جس نے اسرائیل کے پیروں تلے زمین نکال دی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












