جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

رمضان المبارک؛ ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان

27 فروری, 2025 09:14

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ورکنگ آورز میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے رمضان المبارک کے دوران  نجی شعبے کے ملازمین کیلئے کام کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل اتھارٹی فارگورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے سرکاری ملازمین  کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہونگے، جبکہ جمعہ کو کام کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا اور دوپہر 12 اختتام  پذیر ہوگا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان روزہ رکھیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔