"حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی”

حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی (فوٹو: فائل)
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے غزہ سے خاتمے اور انہیں غیر مسلح کرنے تک کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی۔
صہیونی ٹی وی چینل 12 نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ اسرائیلی حکام غزہ کے مستقبل، حماس سے ہتھیار لینے اور اس کا اختیار ختم کرنے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
اسی طرح یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی مزاحمتی تحریک کیخلاف اسرائیل موقف اپنائے گا اور جنگ بندی کیلئے شرط عائد کی جائے گی کہ تل ابیب زندہ یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کے بغیر غزہ میں امداد داخل نہیں ہونے دے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار
صہیونی ریاست کو اپنے اتحادی امریکا کی اس موقف پر بھرپور حمایت بھی حاصل ہے جبکہ حماس کیلئے ایران کے علاوہ تمام عرب ممالک بٹے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے پھر حماس کیخلاف اشتعال انگیز بیان داغ دیا
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ فائر بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا گیا ہے اور واشنگٹن اسرائیل کے موقف کو سپورٹ کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












