بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

کسی غنڈے کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا مغرب کو جواب

28 فروری, 2025 11:46

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی غنڈہ گردی کے سامنے جھکے گا اور نہ ہتھیار ڈالے گا۔

ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے پابندیوں کے خلاف اپنے ملک کی مزاحمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اقتصادی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور نہ ہی جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے احکامات لے گا۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی اقتصادی پابندیوں اور بین الاقوامی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اگر ہم خوف کو اپنے کنٹرول میں آنے کی اجازت دیتے ہیں تو پابندیاں ہمیں مفلوج کر دیں گی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہیں، ہم بات چیت میں مشغول ہیں، لیکن عالمی غنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم معصوم خواتین اور بچوں پر بمباری کرنے والوں سے کوئی حکم نہیں لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتے، وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہم اپنا دفاع کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔