بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز کی مدد لے لی، کس ملک نے؟

28 فروری, 2025 19:33

متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں مرکزی اجلاس جاری، لاہور میں چاند نظر نہیں آیا

جس کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کل پہلا روزہ کب اور کہاں ہوگا؟

اس طرح متحدہ عرب امارات چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کے استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ چاند کو کھلی آنکھوں سے تلاش کریں اور شہادتیں جمع کرائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔