ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

امریکا قابض ریاست اسرائیل کو اسلحے کی آڑ میں موت بیچنے لگا

01 مارچ, 2025 17:30

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے کانگریس کو اعتماد میں لیے بغیر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کیساتھ 4 ارب ڈالرکے اسلحے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کی رات کانگریس کو بائی پاس کرتے ہوئے اسرائیل کو 4 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس میں جںگی طیاروں سے گرائے جانے والے دسیوں ہزار بم سمیت دیگر خطرناک اسلحہ شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو ڈیل کے تحت ڈی نائن نوعیت کے بلڈوزر اور بنکر بسٹر بموں کو اسمارٹ بم میں تبدیل کرنے والے گائیڈیڈ سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی پھر دوہری چال؛ غزہ سے فوجیں نکالنے سے انکار

امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس معاہدے میں 35 ہزار، ایک ٹن کے بم اور 4 ہزار بنکر بسٹر بم شامل ہیں جو 2026 میں دیئے جائيں گے اور ڈی نائن نوعیت کے بلڈوزر 2027 میں اور 500 ٹن کے پانچ ہزار بم 2028 میں صیہونی حکومت کو دیے جائيں گے۔

مزید پڑھیں: "حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی”

امریکا خطے میں اسرائیل کو مزید طاقتور بناکر اپنے چوکیدار کے طور پر استعمال کررہا ہے جبکہ ٹرمپ غزہ کے باشندوں کو اپنے ہی ملک سے نکال کر وہاں ہوٹلز اور بلڈنگز بنانے کا منصوبہ تشکیل دے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔