"غزہ میں دوبارہ جنگ ہوئی تو فوجی مداخلت کریں گے”

غزہ میں دوبارہ جنگ ہوئی تو فوجی مداخلت کریں گے (فوٹو: فائل)
یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے قابض اسرائیلی ریاست کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہےکہ اگر غزہ میں دوبارہ حملے شروع ہوئے تو فوجی مداخلت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کا کہا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو یمن اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمن جنگ کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا اور ہمارا پہلا ہدف تل ابیب ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی پھر دوہری چال؛ غزہ سے فوجیں نکالنے سے انکار
عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ یمن غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، دیکھ رہے ہیں اسرائیل کہاں تک بھاگ سکتا ہے، صہیونی ریاست امریکی آشرباد کے باعث معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا قابض ریاست اسرائیل کو اسلحے کی آڑ میں موت بیچنے لگا
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے طرز عمل سے فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ مصری قوم، حکومت اور فوج کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں: "غزہ میں قتل عام؛ اسرائیل کو بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں دیں گے”
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل ثالثوں کو نئی پیشکش کی ہے کہ انکی فوجیں غزہ سے نہیں نکلیں گی البتہ جنگ بندی پر مزید 42 دن قائم رہیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل کی تجویز کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مسترد کردیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










