مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا

مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا
مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، غربت عروج پر ہے جبکہ معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار ہوگئی۔
مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔
وینچر کیپیٹل فرم بلوم وینچرز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں، بھارت میں صرف 90 فیصد آبادی کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے علاوہ اشیا پر خرچ کرنے کی مالی صلاحیت موجود نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی پالیسیوں نے بھارت میں اعلٰی، مہنگی اور برانڈڈ اشیاءکا طوفان برپا کر کے بھارتی مارکیٹ کو کھوکھلا کردیا ہے، بڑی کمپنیاں بے انتہا منافع کمارہی ہیں، جبکہ غریب عوام بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں، مودی حکومت نے عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کی بجائے مہنگے تفریحی تجربات کو فروغ دیا ہے، مہنگی مصنوعات، لگژری گھروں اور اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سستی مصنوعات کی مانگ کمزور ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کولڈ پلے اور ایڈشیرین جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے کنسرٹ کے مہنگے ٹکٹ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہے ہیں جبکہ غریب قوت خرید کھو چکے ہیں، بھارت میں دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے، امیر ترین 10 فیصد بھارتی اب 57.7 قومی آمدن کے مالک ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا متوسط طبقہ ماضی میں صارفین کی مانگ کا بڑا انجن رہا ہے، لیکن اب اس کو بری طرح سے نچوڑا جا رہا ہے، مارکیٹ وسیع ہونے کی بجائے زیادہ امیر طبقے پر مرتکز ہو رہی ہے، بھارتی مڈل کلاس شدید مالیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔
مارسیلوس انویسٹمنٹ مینیجرز کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق مودی کے دور حکومت میں 50 فیصد بھارتی متوسط طبقہ کی آمدنی جمود کا شکار ہے۔
بھارتی مرکزی بینک کے مطابق بھارتی گھریلو بچتیں 50 سال کی کم ترین سطح پر ہیں، بھارتی متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، 2014 سے اب تک مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارسیلوس رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی سرکار متوسط طبقہ کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام، پیشہ ورانہ شہری ملازمتوں کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، مودی حکومت نے بھارتی معیشت کے لیے کچھ بھی مثبت اقدامات نہیں کیے اور اس بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
مودی حکومت کی نااہلی نے بھارت کو معاشی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ مودی سرکار پڑوسی ممالک میں دہشتگردی اور بد امنی پھیلانے کی بجائے بھارت کی معیشت پر توجہ دے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











