ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایران نے ہوائی جہاز کو ہلکا بنانے کا طریقہ دھونڈ نکالا

02 مارچ, 2025 17:03

ایرانی سائنسدانوں نے ہوائی جہاز کو ہلکا بنانے کیلئے اسمارٹ میگنیشیم کوٹنگ تیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے ایک جدید نانوکمپوزٹ کوٹنگ تیار کی ہے جو ہوائی جہازوں کے وزن میں کمی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اس منصوبے کو خوارزمی یوتھ فیسٹیول میں بنیادی تحقیق کے زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اسے ایشیا-پیسفک ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر کی جانب سے بھی پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں: ایپل نے 59 ممالک میں نیا سستا فون متعارف کرا دیا

منصوبے کی سربراہ رقیہ سمدیان فرد نے وضاحت کی کہ میگنیشیم اپنی ہلکی ساخت کے باوجود تیزابی بارش یا سخت موسمی حالات کے دوران بھی زنگ کیخلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہی مسئلہ ایرو اسپیس، آٹوموٹیو، میڈیکل، الیکٹرانکس اور کھیلوں کے آلات بنانے والی صنعتوں کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد میگنیشیم الائے کے استعمال میں درپیش ایک اہم رکاوٹ کو دور کرنا تھا، اس طرح کہ ہم ایک ایسی کوٹنگ تیار کریں جو نہ صرف زنگ کو روکے بلکہ نقصان پہنچنے پر متحرک ردعمل بھی دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طریقوں کے برعکس جن میں صرف ایک حفاظتی تہہ ہوتی ہے، یہ جدید کوٹنگ خودکار طریقے سے ابتدائی زنگ کے آثار کا پتہ لگا کر مزید نقصان کو روکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔