ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

"بغیر مذاکرات یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں”

02 مارچ, 2025 15:32

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قابض اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی پاؤں تلے روندتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد حل دوسرے مرحلے کے مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو قرار دیدیا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی قیدی صرف تبادلے کے معاہدے اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے ذریعے ہی رہا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے پہلے ہی روز اسرائیل نے امدادی ٹرک غزہ جانے سے روک دیے

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے، اسے اسرائیل کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شامل ہو۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے امریکا کی غزہ جنگ بندی سے متعلق تجویز مان لی

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل رمضان اور عید فصح کے دوران جنگ بندی میں توسیع کیلئے تیار ہے، بشرطیکہ حماس نصف اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی پھر دوہری چال؛ غزہ سے فوجیں نکالنے سے انکار

واضح رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کی مدت 1 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔