سعودیہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری کر دیں

سعودیہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری کر دیں
سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
سعودی وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑبخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے، اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ موسمی بخاراورانفلوئینزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرورکروائیں۔
سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اوریکسوئی سےکرسکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










