ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

رمضان المبارک کے پہلے ہی روز اسرائیل نے امدادی ٹرک غزہ جانے سے روک دیے

02 مارچ, 2025 15:18

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کی دوسرے مرحلے کیلئے جنگ بندی تجویز قبول کرنے سے انکار کے بعد قابض ریاست نے رمضان المبارک کے پہلے ہی روز امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کی جانب سے دوسرے مرحلے کیلئے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ثالثوں کیساتھ ہوئے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسرائیلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ صہیونی فوج کو غزہ سے نہیں نکالیں گے اسکے بدلے مزید 42 روزہ جنگ بندی کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے امریکا کی غزہ جنگ بندی سے متعلق تجویز مان لی

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اصل معاہدے کے مطابق سیز فائر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے، اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔

مصر کی سرکاری انفارمیشن سروس نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اسرائیل کے حکام نے جمعرات کے روز قاہرہ میں قطر اور امریکا کے ثالثوں کے تفصیلی بات چیت کی، تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی پھر دوہری چال؛ غزہ سے فوجیں نکالنے سے انکار

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رمضان اوراپریل کےوسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: "حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی”

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعدادکو اسرائیل کے حوالے کیاجائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے اعلان کے جواب میں حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔