ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

یورپ کا یوکرین کیلئے امن منصوبہ سمیت فوجی امداد جاری رکھنے پر اتفاق

03 مارچ, 2025 16:17

لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یورپی رہنماؤں نے یوکرین کیلئے ایک امن منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپی رہنما یوکرین کیلئے امن منصوبہ امریکہ کے سامنے پیش کرے گا۔ یہ قدم اس لیے ضروری ہے تاکہ واشنگٹن یوکرین کو سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرسکے، جسے کیف روس کو روکنے کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں:نیٹو کا یوکرینی صدر زیلنسکی کو ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بہتر کرنے کا مشورہ

یہ فیصلہ لندن میں ہونے والے ایک سمٹ اجلاس میں کیا گیا، جو ایک ایسے وقت میں ہوا جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں تلخ کلامی ہوئی اور وہ وہاں سے اپنا دورہ مختصر کر کے واپس چلے گئے۔

یورپی رہنماؤں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور یوکرین کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجوزہ منصوبہ ایک ماہ کیلئے فضائی اور بحری حملے روکنے پر مبنی ہوگا، البتہ زمینی جنگ جاری رہے گی۔ اگر کوئی وسیع تر معاہدہ ہوتا ہے تو یورپی افواج کو تعینات کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ دیگر ممالک نے اس پر اتفاق کیا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:یوکرینی صدر ٹرمپ سے جھڑپ کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، یوکرین، فرانس اور کچھ دیگر ممالک مل کر ’’کوالیشن آف دی ولنگ‘‘ بنائیں گے اور ٹرمپ کے سامنے ایک نیا امن منصوبہ پیش کریں گے۔ تاہم، اس منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ انہیں اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ ٹرمپ کو یقین دلایا جا سکے کہ یورپ اپنی سلامتی کا تحفظ خود کر سکتا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین نے عندیہ دیا کہ یورپی یونین قرضے سے متعلق سخت قوانین میں نرمی کر سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔