ایران کے نائب صدر مستعفیٰ ہو گئے

ایران کے نائب صدر مستعفیٰ ہو گئے
تہران: ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو گیا تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ایران نے ہوائی جہاز کو ہلکا بنانے کا طریقہ دھونڈ نکالا
استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور انکے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس پر عمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کسی غنڈے کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا مغرب کو جواب
گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں محمد جواد ظریف نے موجودہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حمایت کی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










