ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

رمضان 2025: کس ملک میں سب سے طویل روزہ رکھا جارہا ہے؟ جانیے

03 مارچ, 2025 14:25

رمضان المبارک کے خوبصورت و بابرکت مہینے کا آغاز ہوچکا ہے، اس ماہ میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان روزے رکھتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال کس ملک کے لوگ سب سے طویل روزہ رکھ رہے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

رواں برس دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں ہے جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکی ملک چلی میں ہے۔

 جی ہاں، سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جبکہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20 گھنٹے طویل ہوتا ہے۔

 دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔

سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔

برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور انڈونیشیا میں روزہ ساڑھے 12 گھنٹے طویل ہے ۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ پیراگوئے میں سیوڈاڈ ڈیل ایسٹے، یوراگوئے میں مونٹیویڈیو میں روزے کا دورانیہ تقریباً 11 سے 12 گھنٹے ہے۔

واضح رہے کہ سورج کے طلوع و غروب کے اوقات مختلف ہونے کے باعث روزے کے دورانیے میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔