ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان

03 مارچ, 2025 11:15

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل 5 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔

جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام 2025 میں دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد 5 مارچ کو صبح 11 بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل مقررہ تعداد مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

حرمین شریفین میں اعتکاف کرنے والے ہر فرد کو خصوصی کارڈ اور لاکر فراہم کیا جائے گا، تاکہ انہیں اعتکاف کے دوران سہولت اور تحفظ میسر آ سکے۔ یہ اقدام معتکفین کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔