ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

تعلیمی شعبے میں نمایاں ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے جاری

03 مارچ, 2025 09:15

متحدہ عرب امارات نے تعلیمی شعبے میں نمایاں ہزاروں افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیئے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعلیمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اماراتی حکومت کے مطابق گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے طلبہ شامل ہیں، جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ گولڈن ویزا 10 سال کے لیے رہائشی پرمٹ فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے ویزا حاصل کرنے والے افراد کو طویل مدتی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات میں رہنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کے علاوہ 5,246 یونیورسٹی گریجویٹس، 337 تعلیمی ماہرین، عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے سے نوازا گیا ہے۔ یہ اقدام اماراتی حکومت کی جانب سے تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ابوظہبی کے امیگریشن حکام کے مطابق گولڈن ویزا پروگرام کا بنیادی مقصد عالمی سطح کے ہنر مند افراد کو متحدہ عرب امارات میں مستقل بنیادوں پر رہائش فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے ویزا حاصل کرنے والے افراد نہ صرف ملک میں رہائش پذیر ہوں گے، بلکہ وہ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔