جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال بعد نئی تاریخ رقم

04 مارچ, 2025 09:30

برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر کیسل میں پہلی بار افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں سیکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی موقع شاہی قلعے کی روایات میں ایک نئے باب کا اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔

 

برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج ہال میں 350 سے زائد مسلمانوں نے افطار میں شرکت کی۔ یہ ہال عام طور پر ریاستی مہمانوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے، لیکن اس بار رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے لیے اسے کھول دیا گیا۔ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی۔

بعدازاں مسلمان شرکاء نے شاہی قلعے میں افطار کی اجازت دینے پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔