ٹرمپ کے ٹیرف سے تجارتی جنگ چھڑ گئی، چین اور کینیڈا کا منہ توڑ جواب

ٹرمپ کے ٹیرف سے تجارتی جنگ چھڑ گئی، چین اور کینیڈا کا منہ توڑ جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر 25 اور چینی مصنوعات پر بھی اضافی 10 فیصد ٹیرف کا اطلاق ہوگیا۔
محصولات کی یہ کارروائیاں، جو امریکہ کی دو طرفہ سالانہ تجارت میں تقریبا 2.2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہیں، مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 1 منٹ پر شروع ہوئیں، جب ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تینوں ممالک امریکا میں مہلک فینٹانل اوپیوئڈ اور اس کے پیش رو کیمیکلز کے بہاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ڈیڈ لائن کے فوری بعد چین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 10 مارچ سے کچھ امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد اضافی محصولات کا اعلان کیا اور نامزد امریکی اداروں کے لیے نئی برآمدی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
کینیڈا اور میکسیکو، جو تین دہائیوں سے امریکا کے ساتھ عملی طور پر ٹیرف فری تجارتی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اپنے دیرینہ اتحادی کے خلاف فوری طور پر جوابی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چین آئندہ ہفتے امریکی زرعی درآمدات پر نئے محصولات عائد کرے گا، امریکا کی زرعی اشیا پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد جب کہ جوار، سویابین، بیف، وغیرہ پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔ امریکا کو پھل، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات پر بھی 10 فیصد اضافی محصولات دینا ہوگا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اوٹاوا 30 ارب کینیڈین ڈالر (20.7 ارب ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر فوری طور پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا اور اگر ٹرمپ کے محصولات 21 دن میں برقرار رہتے ہیں تو مزید محصولات عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ کینیڈا امریکی بیئر، شراب، بوربن، گھریلو آلات اور فلوریڈا نارنجی جوس کو نشانہ بنائے گا۔
ٹروڈو نے کہا کہ محصولات ناقابل یقین حد تک کامیاب تجارتی تعلقات کو متاثر کریں گے، یہ ٹرمپ کے پہلے دور میں دستخط کردہ امریکہ- میکسیکو – کینیڈا آزاد تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔
اونٹاریو کے پریمئر ڈوگ فورڈ نے این بی سی کو بتایا کہ وہ جوابی کارروائی کے طور پر اپنے صوبے سے امریکا کو نکل کی ترسیل اور بجلی کی ترسیل بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میکسیکو کی وزارت اقتصادیات کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ صدر کلاڈیا شین بام منگل کی صبح میکسیکو سٹی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اپنے ردعمل کا اعلان کریں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










