جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اسرائیل نے شام کے 13 کلومیٹر علاقے پر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا

04 مارچ, 2025 15:22

بشاالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں دراندازی کرتے ہوئے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض صہیونی فوج مسحرہ پرقبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پہاڑی اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 13 کلومیٹر (8 میل سے زیادہ) کے فاصلے پر دونوں ملکوں کے درمیان بفرزون کے باہر واقع ہے، جس پر اسرائیل نے اسد حکومت کے خاتمے کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے ایک ہی روز میں شام پر متعدد فضائی حملے

اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں جب کہ علاقے میں بلڈوزرز کےساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کو دھمکی

واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی پڑوسی ملک میں حملے کی منصوبہ بندی؛ مصر کا بڑا اقدام

دوسری جانب مبینہ طور پر قریبی قصبے مشارح میں اور قصبے کو الطیحہ گاؤں سے ملانے والی سڑک پر اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی دیکھی گئی ہیں تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔