یہودی آبادکاروں کا رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر حملہ

یہودی آبادکاروں کو رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر حملہ (فوٹو: فائل)
رمضان المبارک میں اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں انتہاپسند یہودیوں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول کے نمازیوں کو عبادت کرنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی سیکیورٹی کے باوجود صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی افواج کے مکمل تحفظ میں بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 158 صہیونیوں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں کے تقدس کو پامال کیا، حملہ آوروں میں 110 آبادکار اور 48 یومانی طلبہ شامل تھے، جنہوں نے مسجد کے بائیں طرف اپنی خرافاتی تلمودی عبادات ادا کیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام کے 13 کلومیٹر علاقے پر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا
گزشتہ روز بھی سینکڑوں آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کرکے مسجد کے صحن میں آکر اپنی تلمودی عبادات انجام دی تھیں۔
مزید پڑھیں: شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کو دھمکی
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے سیکورٹی کے بہانے رمضان کے دوران سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو اس مقدس مقام پر نماز ادا کرنے سے روکا جارہا ہے جبکہ یہودیوں کو سیکیورٹی کی سرپرستی میں عبادات کے نام پر مسجد میں توڑ پھوڑ کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار
دوسری جانب مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فورسز کے انتہا پسندانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










