جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

دنیا کی طاقتور ترین اے آئی چپ امریکا میں تیار ہوگی، ٹرمپ

04 مارچ, 2025 08:48

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور ترین اے آئی چپ امریکا میں تیار ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی سیمی کنڈیکٹر چپ بنانے والی کمپنی نے امریکا میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کی چپ بنانیوالی کمیٹی کے سی ای او کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی کمپنی امریکا میں چپ کی پیداوار کیلئے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی، چپ بنانے کیلئے 5 جدید سہولیات کا قیام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین اے آئی چپ امریکا میں تیار ہوگی، سرمایہ کاری سے روزگار  کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری سے امریکی معیشت میں اربوں ڈالر پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈیکٹر چپ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی  ہے، 21 ویں صدی میں سیمی کنڈیکٹر چپ کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہر چیز میں سیمی کنڈیکٹر چپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔