جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

لڑاکا طیاروں نے غلطی سے رہائشی علاقے پر بم گرادیے

06 مارچ, 2025 15:21

جنوبی کوریا میں ایک فوجی مشق کے دوران لڑاکا طیاروں نے حادثاتی طور پر شہری آبادی پر آٹھ بم گرائے جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پوچیون شہر میں دوپہر کے وقت پیش آیا جب فضائیہ کا کے ایف 16 شمالی کوریا کی سرحد کے قریب پرواز کر رہا تھا۔

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے اس واقعے پر معافی مانگی ہے جس میں جمعرات کو ایک تربیتی مشق کے دوران متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ کے ایف 16 طیارے سے 8 ایم کے 82 عام مقاصد کے بم غیر معمولی طور پر چھوڑے گئے اور ہر بم کا وزن 225 کلوگرام تھا۔

مقامی میڈیا نے خبر دی تھی کہ پائلٹ کی جانب سے غلط کوآرڈینیٹس ان پٹ کرنے کے بعد بم غلطی سے گرائے گئے تھے۔

یہ فوجی حادثہ جنوبی کوریا کی فضائیہ اور فوج کے درمیان 10 اور 20 مارچ کو ہونے والی فریڈم شیلڈ مشقوں سے قبل مشترکہ لائیو فائر تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔

ابتدائی مشقیں معطل کردی گئیں جبکہ فوجی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

کچھ لوگوں کی گردن اور کندھوں پر فریکچر ہوا، لیکن کسی بھی چوٹ کو جان لیوا نہیں سمجھا گیا۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ بم دھماکوں سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔