شامی کرنسی نوٹس روسی جہاز کیوں لیکر آیا؟

شامی کرنسی روسی جہاز کیوں لیکر آیا؟ (فوٹو: فائل)
شامی کرنسی لے کر روس سے آنے والا کارگو طیارہ دمشق پہنچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے آنے والے ایک کارگو طیارے نے دمشق کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس میں شامی کرنسی موجود تھی۔
رپورٹس کے مطابق رقم سے لدے 7 سے زائد ٹرک شام کے مرکزی بینک میں لائے گئے۔ روس سے دمشق پہنچنے والی رقم ماسکو میں لیرا پرنٹ کرنے کے سابقہ معاہدے کا حصہ تھی۔
مزید پڑھیں: یرغمالیوں کی رہائی؛ امریکا بھی حماس کے سامنے جھکنے پر مجبور
رائٹرز کے مطابق شام کو بدھ کے روز روس میں چھپی ہوئی شامی کرنسی کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے، مستقبل میں مزید کھیپوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے، شامی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا کہ ماسکو اور شام کے نئے حکمرانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کی یہ ایک نئی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: بشارالاسد حکومت کے بنائے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان
گزشتہ فروری میں شام کے مرکزی بینک نے روس سے شامی پاؤنڈ کی رقم دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ذریعے آنے کی تصدیق کی تھی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ رقم کتنی ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روس نے ایران میں چھپی ہوئی رقم کو تہران سے واپس لے لیا اور اسے ہوائی جہاز کے ذریعے شام پہنچایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کے دور صدارت میں شامی کرنسی روس میں چھاپنے کا رواج تھا۔
13 سال کی خوں ریز جنگ کے بعد شام کو ریاستی اداروں کی تعمیر نو، انفراسٹرکچر کی بحالی، مسلح افواج کی تشکیل، پناہ گزینوں کی واپسی، خستہ حال معیشت کی بحالی اور بہت سے دوسرے چیلنجز کا سامنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










