جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھارت سے منشیات کی عالمی سطح پر اسمگلنگ

07 مارچ, 2025 08:19

بھارت سے منشیات کی عالمی سطح پر اسمگلنگ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

بھارت کافی عرصے سے منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز رہا ہے مگر اسمگلنگ کے راستے اور طریقے مزید جدید ہو گئے۔

 اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی کے مطابق بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکل کی اسمگلنگ کا بڑا مرکز ہے، میانمار سے وسطی امریکہ اور افریقہ تک فراہمی جاری ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دو بھارتی کیمیکل کمپنیوں پر امریکا اور میکسیکو میں انتہائی نشہ آور افیون فینٹینائل کے اجزاء درآمد کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ فینٹینائل ایک مصنوعی افیون ہے جو ہیروئن سے 50 گنا اور مورفین سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گجرات میں قائم اتھوس کیمیکلز اور راکسوٹر کیمیکلز پر نیویارک کی ریاست بروکلین میں اجزاء کی تقسیم کا الزام عائد کیا گیا۔ راکسوٹر اور اس کے سینئر ایگزیکٹو بھاویش لاتھیا پر اسمگلنگ اور غلط لیبل والی ادویات کو ملک بھر میں فروخت کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

سینئر ایگزیکٹو بھاویش لاتھیا کو حال ہی میں نیویارک میں گرفتار کیا گیا جبکہ اسکے فرار ہونے کو امریکہ کے لیے خطرہ سمجھا گیا۔

اکتوبر 2024 میں بھارتی شہری بھاویش لاتھیا نے ایک خفیہ ایجنٹ سے ویڈیو کال پر 20 کلو 1-boc-4-piperidone بیچنے پر رضا مندی ظاہر کی اور اسے اینٹی ایسڈ کے طور پر غلط لیبل لگانے کی تجویز دی۔

 

 

پکڑے جانے پر بھاویش لاتھیا نے انکشاف کیا کہ وہ بھارت سے نشہ آور افیون فینٹینائل کو میکسیکو، امریکا، افریقہ اور وسطی امریکہ بھی اسمگل کرتا تھا۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق 2022 میں زیادہ تر بھارت سے آنے والی افیون امریکہ میں 82 ہزار سے زائد اموات کا سبب بنی۔

منشیات کے نفاذ کی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی شہری نے میکسیکو کی سینالوا کارٹل کو فینٹینائل بنانے کے اجزا فراہم کیے، بھارت سے خریدے گئے افیون کی اجزا کو فینٹینائل تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو امریکہ اسمگل کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے غیر قانونی افیون کی ترسیل ہزاروں زندگیاں تباہ کر کے صحت عامہ کے بحران کو بڑھا رہی ہے، بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی  نے 2023 میں بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون ضبط کی، نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے سمگل شدہ افیون استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام امریکہ اور  افریقی ممالک کو بیچی جانے والی غیر قانونی ادویات پر کم توجہ دیتے ہیں کیونکہ وہ خود ملوث ہوتے ہیں۔

بھارت میں بننے والی یہ منشیات دیگر ممالک میں کروڑوں کا منافع کما کر ہزاروں زندگیاں برباد کر رہی ہیں، ان واقعات کے پیش نظر بھارت اس وقت دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے لحاظ سے سرفہرست ہے مگر مودی سرکار باخبر ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کر رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔