بزرگ امام کو بھارت میں پاکستانی قرار دیکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بزرگ امام کو بھارت میں پاکستانی قرار دیکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی شہر گجرات میں ایک مسافر ٹرین میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک امام مسجد کو پاکستانی قرار دے کر بے رحمی سے تشدد کیا گیا۔
مبینہ طور پر متاثرہ شخص قرآن پاک کی تلاوت کر رہا تھا جب حملہ آوروں نے اسے ہراساں کرنا اور تشدد کرنا شروع کیا۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ہندو انتہا پسندوں کو امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص راجستھان کے شہر گنگا پور میں اپنے مدرسے کے لیے عطیات جمع کرنے جا رہا تھا۔ وہ ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں اور اس کے کاموں کے لئے فنڈز حاصل کرنے کے لئے انکلیشور جا رہے تھے۔
حملہ آوروں نے امام پر ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا تاہم ریلوے حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
متاثرہ کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی وہ ٹرین میں سوار ہوا لوگوں کے ایک گروپ نے انہیں مسلم مخالف گالیاں دینا شروع کردیں۔
اس واقعے کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پر مولانا کو ‘پاکستانی’ کہا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔
اس کے بعد ٹرین ٹکٹ ایگزامنر (ٹی ٹی ای) نے انہیں دروازے کے قریب بلایا، جہاں دو مردوں اور ایک خاتون نے ان کے چہرے پر بار بار تھپڑ مارے۔
حکام نے ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز جرائم پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










