کیا رواں سال سمندر میں کچھ خطرناک ہونے والا ہے؟ ماہرین نے حقیقت بتادی

کیا رواں سال سمندر میں کچھ خطرناک ہونے والا ہے؟ ماہرین نے حقیقت بتادی
رواں سال سمندر اور آبی حیات سے متعلق کچھ ایسے غیر معمولی واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
سال کے آغاز میں نایاب اینگلر فش کو پہلی بار سطح سمندر میں دیکھا گیا جبکہ یہ مچھلی گہرے پانی میں 200 سے 2 ہزار فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے، جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ پاتی۔

میکسیکو کے ساحل پر حیرت انگیز طور پر اورفش دیکھی گئی۔ یہ مچھلی بھی سمندر میں 15 ہزار میٹر کی گہرائی میں تاریک ماحول میں رہتی ہے اور شاذ ونادر ہی سطح آب پر آتی ہے۔
اسپین کے ساحل پر چمکدار لمبی مچھلی نمودار ہوئی جس کو قیامت کی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔

اسی طرح گزشتہ ماہ آسٹریلوی ساحلوں پر ڈیڑھ سو سے زائد ویلز مردہ حالت میں پائی گئیں۔

روس میں ایک بھوت نما مچھلی بھی پکڑی گئی جس کو دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔

ان آبی حیات کو سطح سمندر پر دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سمندر میں کچھ بڑا اور خطرناک ہونے والا ہے اس لیے نایاب آبی حیات سطح سمندر پر آرہی ہیں، جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے ایک خوفناک سمندری مخلوق لیوی ایتھن سے جوڑ رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے پانیوں کی مخلوق کا ساحل سمندر پر آنا صرف موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










