جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

"اسرائیل یرغمالیوں کو زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے باز رہے”

07 مارچ, 2025 15:21

فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے نام لیے بغیر امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ایڈونچر یرغمالیوں کی جانوں کا نقصان پہنچاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے کے بہانے تلاش کرنے پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غلطی یرغمالیوں کی جان کی داؤ پر لگاسکتی ہے۔

ابوعبیدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا جب تک اس مقدس سرزمین کو غاصبوں کے ناپاک وجود سے پاک نہیں کیا جاتا، امت مسلمہ دیگر اقوام میں کوئی مقام حاصل نہیں کرسکتی۔ ہم اس امت کے دو ارب افراد کو یاد دلاتے ہیں کہ فلسطینی عوام تمہاری آنکھوں کے سامنے نسل کشی، بھوک اور جبری ہجرت کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یرغمالیوں کی رہائی؛ امریکا بھی حماس کے سامنے جھکنے پر مجبور

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ حماس عالمی برادری اور ثالثوں کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کاربند ہے لیکن قابض اسرائیلی حکومت کی جنگی ذہنیت نے صرف غزہ ہی نہیں بلکہ لبنان، شام اور پورے خطے کیلئے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: حماس کے بغیر مصر نے غزہ کے عبوری انتظام کے قیام کی تجویز پیش کردی

ترجمان نے اسرائیلی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ امریکی حمایت حاصل کرنے اور فلسطینی عوام پر مزید مظالم ڈھانے کے لیے معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے حماس سے براہ راست رابطہ کرلیا، امریکی میڈیا کا انکشاف

ساری دنیا نے دیکھا کہ جنگ کے حالات میں بھی مزاحمتی تنظیم نے صیہونی قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا۔ دشمن کے لیے سب سے مختصر راستہ یہی ہے کہ وہ دھمکیوں کے بجائے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ صیہونی غاصب خود اپنے قیدیوں کی ہلاکت کا سامان فراہم کررہی ہے۔ہم ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔