جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی؛ اسرائیل کا منصوبہ آشکار ہوگیا

07 مارچ, 2025 15:45

عرب ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے فلسطینیوں انکی سرزمین سے بےدخل کرنے کے منصوبے کی مخالفت کے باوجود قابض صہیونی ریاست نے عملدرآمد کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی کابینہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو جبری بے دخل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو انکے ملک سے بےدخل کیا جاسکے۔

صہیونی حکومت فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اشدود بندرگاہ اور رامون ہوائی اڈے کے ذریعے جبری منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: "اسرائیل یرغمالیوں کو زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے باز رہے”

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غاصب ریاست رفح کراسنگ کو غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ایک اور راستے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی ظلم و جبر کے باعث مصر منتقل ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار

دوسری جانب مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں : "امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا تو فلسطینی واپس نہیں جاسکیں گے”

واضح رہے ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے ناقابل رہائش ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو یہاں سے ہمیشہ کیلئے بے دخل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر عالمی برادری سمیت مصر، سعودی عرب، یمن، ایران سمیت عرب ممالک نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور امریکی صدر کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔