جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار؛ ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

08 مارچ, 2025 10:55

بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائی حکام نے تصدیق کی کہ طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی عمر رسیدہ جیگوار جہازوں نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گزشتہ سالوں میں کئی کریش دیکھے ہیں، اس سے قبل گزشتہ ماہ لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، نومبر 2024 میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائی وسائل کی حالت ابتر ہے اور بھارتی فضائیہ میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے۔

حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محظ 30 تک محدود ہوچکی ہے، 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے۔

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے، مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں، ان مسلسل حادثات کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔