اسرائیل نے غزہ کی بجلی بند کردی

اسرائیل نے غزہ کی بجلی بند کردی
غزہ حکام نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے میں بجلی منقطع کرنے کی تصدیق کردی۔
غزہ الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ترجمان محمد تھابت نے مقامی الاقصیٰ ریڈیو کو بتایا کہ اسرائیلی قبضے کی جانب سے بجلی کی بندش سے غزہ میں صحت اور ماحولیاتی تباہی کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب نسل کشی کی جنگ شروع ہونے سے پہلے غزہ کو 10 بجلی لائنوں کے ذریعے بجلی فراہم کرتا تھا۔
غزہ میں بجلی کی تقسیم کے تقریبا 70 فیصد نیٹ ورکس اور 90 فیصد گودام اور اسٹور اسرائیلی جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ڈسٹری بیوشن کمپنی کی 80 فیصد گاڑیاں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔
اسرائیل نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے باوجود غزہ کی ناکہ بندی سخت کرنے کے تازہ ترین اقدام کے تحت اتوار کے روز غزہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی تھی۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام نسل کشی کے انتباہ کے مترادف ہے اور بجلی کے بغیر صاف پانی نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










