ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کینیڈا امریکی ریاست بنے گا؟ نئے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی اہم اعلان

15 مارچ, 2025 14:38

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی کینیڈا کے امریکی ریاست بنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

مارک کارنی نے ٹروڈو کے بعد کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھاتے ہی ٹرمپ کے الحاق پر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک اعلان کیا کہ کینیڈا ‘کبھی’ امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ کینیڈا اپنے جنوبی پڑوسی سے "بنیادی طور پر” مختلف ہے جو ملک کے مقامی، فرانسیسی اور برطانوی ورثے کے ساتھ ساتھ اس کی متنوع کابینہ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

کینیڈا کے نئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم کبھی بھی، کسی بھی طرح اور کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ امریکا کینیڈا نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔