جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گرکر تباہ

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گرکر تباہ
بھارتی فضائیہ کا ایک اور مہنگا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے مہسانہ ضلع میں پیر کی شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئیں۔
مہسانہ تعلقہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر ڈی جی بدوا کے مطابق سنگل انجن والا تربیتی طیارہ تکنیکی وجوہ کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔
بھارت میں طیارے گرنےکا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حادثات ہوچکے ہیں۔
ایک جانب بھارت ایف 35 طیارے خریدنے کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف تربیتی طیارے سنبھالے نہیں جا رہے، گزشتہ ماہ ایک ہی دن میں دو بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے جن میں ایک لڑاکا طیارہ بھی شامل تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ خود اپنے طیاروں کے لیے اُڑتا پھرتا شمشان گھاٹ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکار ہو ہوئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












