جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

نیتن یاہو کا غزہ کے ٹکڑے کرکے اس پر قبضہ کرنے کا اعلان

03 اپریل, 2025 15:43

صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے مزید ٹکڑے کرنے کے بعد اس پر قبضہ کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ملکی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا اعلان کیا جس کے تحت مختلف اہم علاقوں پر قبضہ کرکے انہیں سکیورٹی زون میں شامل کیا جائے گا۔

صیہونی قابض فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی آڑ میں عزائم بےنقاب ہوگئے ہیں، نیتن یاہو کا منصوبہ ہے کہ غزہ کے مزید ٹکڑے کرکے قبضہ کیا جائے گا۔

صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو بفرزونز میں شامل وسیع علاقے پر قبضے کی ہدایت کردی۔

اسرائیلی حکومت کا منصوبہ ہے کہ اس سے قبل ان علاقوں کے مکینوں کو بزور طاقت بڑے پیمانے پر نقل مکانی پر مجبور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، درجنوں افراد شہید

اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو  کا کہنا تھا کہ فوجی دستے غزہ کے اس علاقے پر قابض ہو رہے ہیں جسے انہوں نے "موراغ ایکسس” کہا جو ایک سابق اسرائیلی بستی کا حوالہ ہے جو جنوبی غزہ پٹی میں رفح اور خان یونس کے درمیان واقع تھی۔

ویڈیو پیغام میں دہشتگرد نیتن یاہو کہا کہ ہم اب غزہ کو تقسیم کر رہے ہیں اور دباؤ کو بتدریج بڑھا رہے ہیں تاکہ حماس ہمارے یرغمالی واپس کرے۔

نیتن یاہو کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کو جنوبی غزہ میں ایک اور اسٹریٹیجک راستے پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا جو رفح کو خان یونس سے کاٹ دے گا۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔