علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا نادر فتویٰ جاری کر دیا

علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا نادر فتویٰ جاری کر دیا
مسلم دنیا کی ممتاز مذہبی شخصیات کی سربراہی میں انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز (آئی یو ایم ایس) نے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے درمیان اسرائیل کے خلاف کھلے جہاد کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نادر فتویٰ جاری کردیا۔
علی القرداغی کی قیادت میں تنظیم نے دنیا بھر کے مسلم ممالک اور افراد پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور فلسطینیوں کی فوجی، اقتصادی اور سیاسی حمایت کریں۔
پہلے یوسف القرداغی کی سربراہی میں آئی یو ایم ایس اب علی القرضاگی کی نگرانی میں ہے، جنہوں نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسلم ممالک کے لئے 15 اہم نکات شامل ہیں۔
القرداغی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی حمایت میں عرب اور اسلامی حکومتوں کی ناکامی کو اسلامی قانون کے تحت غزہ میں ہمارے مظلوم بھائیوں کے خلاف ایک بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔
اس فتوے کی حمایت 14 دیگر علما نے بھی کی ہے جس میں اسرائیل کی تمام حمایت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اسرائیل کو ‘کافر دشمن’ قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنا یا بین الاقوامی راستوں جیسے سوئز کینال، باب المندب، آبنائے ہرمز یا کسی بھی دوسرے زمینی، سمندری یا فضائی ذرائع کے ذریعے ان کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنا ممنوع ہے۔
آئی یو ایم ایس کمیٹی نے غزہ اور فلسطین کے ساتھ مخلصانہ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے اسرائیل کی "مکمل ناکہ بندی” کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں بیان میں مسلم ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی اور دوطرفہ تعلقات منقطع کردیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












