جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان

05 مئی, 2025 14:28

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے جس کو جلد از جلد دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔

صدر کا نیا ٹیرف ہالی ووڈ کو بحال کرنے کے لیے غیر ملکی فلموں کو نشانہ بنانے کا نیا ہتیھار ہے، ٹرمپ نے میڈان امریکہ اگین فلمیں بنانے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے ریاستہائے متحدہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت ان مراعات کی وجہ سے  تباہ ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے متعلقہ امریکی حکام کو یہ اختیار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک تیار کی جانے والی تمام فلموں پرفوری طور پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔