منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

اسرائیل کی یورپی ممالک کو کھلی دھمکی، یہ رویہ کبھی نہیں بھولوں گا، نیتن یاہو

14 اپریل, 2026 13:19

اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی ممالک کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ان کے ماضی کے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر عالمی سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یورپی براعظم کے ممالک کو براہ راست دھمکی دے دی ہے۔

اپنے ایک حالیہ اور سخت گیر بیان میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم وہ سب کچھ کبھی نہیں بھولیں گے، جو آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیرِ اعظم کا جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں کا دورہ، جنگ جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے الزام عائد کیا کہ براعظم یورپ اس وقت اپنی اصل شناخت کھو رہا ہے اور وہاں کے معاشرے گہری اخلاقی گراوٹ اور کمزوری کا شکار ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے حقارت آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اس وقت اسرائیل سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، نہ کہ وہ ہمیں نصیحتیں کرے۔

نیتن یاہو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیل اس وقت وہ ڈھال ہے، جو پورے براعظم یورپ کی حفاظت کر رہا ہے اور اگر اسرائیل نہ ہوتا تو یورپ کو شدید خطرات کا سامنا ہوتا۔

نیتن یاہو کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی اقدامات درحقیقت مغربی تہذیب کا دفاع ہیں، تاہم ان کے اس جارحانہ بیان نے یورپی دارالحکومتوں میں ناراضگی کی لہر دوڑا دی ہے اور اسرائیل کے اپنے قریبی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں مزید تلخی آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔