ایرانی بندرگاہوں کا مکمل محاصرہ، بارہ امریکی بحری جہاز اور سو طیارے تعینات

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کے لیے بارہ بحری جہاز، سو طیارے اور دس ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیئے ہیں، جس کا مقصد تہران پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں ایرانی ساحلوں اور بندرگاہوں کی جاری ناکہ بندی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق، اس وقت بارہ بڑے جنگی بحری جہاز، سو جدید لڑاکا طیارے اور دس ہزار سے زائد امریکی فوجی اس آپریشن کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران ایٹمی مواد کی حوالگی پر رضامند ہوگیا، معاہدہ ہوا تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ
سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ ناکہ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک چودہ تجارتی جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے سے روک کر واپس موڑ دیا گیا ہے۔
امریکی فوجی حکام نے وضاحت کی ہے کہ ان کی فورسز آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند نہیں کر رہیں بلکہ ان کی توجہ صرف ایران کی بندرگاہوں اور اس کی ساحلی پٹی پر مرکوز ہے تاکہ ایران کی برآمدات اور درآمدات کو روکا جا سکے۔ اس ناکہ بندی کا مقصد ایران کی معیشت کو مفلوج کرنا ہے تاکہ وہ جنگی اخراجات پورے کرنے کے قابل نہ رہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










