بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

مودی کی پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی پشت پناہی پر بھارتی جریدے کی شدید تنقید

22 اپریل, 2026 10:51

بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام کی پشت پناہی پر سخت سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکار کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی پر کڑے سوالات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔

بھارتی معتبر جریدے دی ٹریبیون نے اپنی تازہ رپورٹ میں مودی حکومت کی جانب سے اس واقعے کے اصل ذمہ داروں کی پشت پناہی کی قلعی کھول دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اتنا بڑا دہشت گرد حملہ ہونے اور انٹیلی جنس کی واضح ناکامی کے باوجود، ایک سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کسی ایک سیکیورٹی اہلکار یا ذمہ دار افسر کے خلاف کوئی قانونی یا انضباطی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکام رہنے والے حکام کے خلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ یہ حملہ محض سیکیورٹی کی غفلت نہیں بلکہ ایک دانستہ منصوبہ بندی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل، کئی سنگین سوالات آج بھی جواب طلب

دی ٹریبیون نے یاد دلایا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں خود بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامی کا اعتراف کیا تھا، مگر اس اعتراف کے باوجود عملی طور پر کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔

دوسری طرف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ممتاز رہنما ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر براہِ راست وار کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ مودی کی ہزیمت اور رسوائی کا سفر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے شروع ہوا، جو اب تک مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دہشت گرد ہیں کیونکہ ان کی جماعت یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی برابری، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن پر بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے 6 مئی 2025 کو اپنے ایک بیان میں پہلگام واقعے کو بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی دانستہ ناکامی قرار دیا تھا۔

کانگریس رہنما نے ایک انتہائی سنگین دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعظم مودی کو پہلگام واقعے کا پہلے سے علم تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے عین وقت پر مقبوضہ کشمیر کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔