امریکہ کے جدید ترین ڈرونز ایرانی دفاعی نظام کے سامنے بے بس، لاکھوں ڈالرز کا نقصان

امریکی فضائیہ کا فخر سمجھے جانے والے ایم کیو نائن ریپر نامی ڈرونز ایران کے خلاف جنگ میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے بیڑے کا سب سے اہم ستون سمجھا جانے والا ایم کیو نائن ریپر ڈرون اب جدید فضائی دفاعی نظاموں کے سامنے بے بس ہو چکا ہے۔
حالیہ دفاعی تجزیوں کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران امریکہ اب تک اپنے 24 انتہائی مہنگے ریپر ڈرونز سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے، جن کی مجموعی مالیت 720 ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ یہ نقصان امریکی فوجی برتری کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ کی جنگ بندی میں توسیع کو چال قرار دے کر مسترد کر دیا
دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ان ڈرونز کی تکنیکی کمزوریوں کا کامیابی سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ریپر ڈرون کی سب سے بڑی خامی اس کی انتہائی سست رفتار ہے، جو آواز کی رفتار سے بھی کم ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ریڈار پر واضح نظر آنا اور ایک ہی مخصوص راستے پر پرواز کرنے کی عادت اسے دشمن کے میزائلوں کے لیے ایک آسان ہدف بنا دیتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریپر ڈرون اب ایسی فضائی حدود میں کارآمد نہیں رہا، جہاں دشمن کے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہو۔
یہ صورتحال پینٹاگون کے لیے اس لیے بھی تشویشناک ہے کہ اگر مستقبل میں چین جیسے بڑے حریف کے ساتھ کوئی تنازع ہوتا ہے تو وہاں ان ڈرونز کی افادیت تقریباً صفر ہو کر رہ جائے گی۔
امریکی فضائیہ کے لیے یہ ایک ایسا لمسہ فکریہ ہے، جس نے اربوں ڈالر کے اس پروگرام کے مستقبل پر سیاہ بادل منڈلا دیئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











