اتوار، 26-اپریل،2026
اتوار 1447/11/09هـ (26-04-2026م)

ایران کے زیرِ زمین میزائل شہر اور امریکی بنکر بسٹر بموں کی ناکامی

26 اپریل, 2026 10:25

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے پاس ایران کے گہرے زیرِ زمین میزائل شہروں اور محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانا ناممکن ہو گیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک تلخ فوجی حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر اور ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

افواہیں ہیں کہ ایرانی قیادت پانچ سو میٹر گہرائی میں بنے ایک انتہائی محفوظ بنکر میں پناہ گزین ہے۔ ایران نے پہاڑوں کے اندر وسیع و عریض ‘میزائل شہر’ تعمیر کر رکھے ہیں جو کہ گرینائٹ جیسی سخت چٹانوں کے نیچے دفن ہیں۔

یہ کمپلیکس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ان کی گہرائی اتنی زیادہ ہے کہ کوئی بھی روایتی ہتھیار وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی معاشی ناکہ بندی کرکے مذاکرات پر مجبور کرنے کی امریکی پالیسی ہمیشہ ناکام ثابت

امریکہ کا سب سے طاقتور بم، جی بی یو ستاون میسیو آرڈننس پینیٹریٹر، مٹی میں ساٹھ میٹر اور کنکریٹ میں صرف اٹھارہ میٹر تک ہی گھس سکتا ہے۔ اس لحاظ سے ایران کے پانچ سو میٹر گہرے ٹھکانے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس نے حال ہی میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف اپنی فضائی مہم کے اثرات کو 50 فیصد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔

حقیقت یہ ہے کہ ہفتوں تک جاری رہنے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچرز اور ہزاروں ڈرون اب بھی آپریشنل حالت میں موجود ہیں۔

ایران کا ڈھانچہ اتنا مضبوط ثابت ہوا ہے کہ کلیدی عہدیداروں کی شہادت کے باوجود ان کے متبادل فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔