پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید 14 افراد شہید

27 اپریل, 2026 08:32

لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

لبنان میں 16 اپریل سے نافذ العمل جنگ بندی کا معاہدہ شدید خطرات سے دوچار ہے کیونکہ اسرائیلی حملوں میں مزید 14 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی دیہاتوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے وہاں بھاری گولہ باری اور فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیرِ اعظم کے حکم کے بعد لبنان میں بمباری، چھ افراد شہید

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک حکومتی اجلاس میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج پوری قوت کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے اور وہ حزب اللہ کو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کے لیے کسی بھی وقت کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی جانب تین ڈرون طیارے روانہ کیے، جنہیں اسرائیلی فضائیہ نے سرحد پار کرنے سے پہلے ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ لبنان میں حزب اللہ کے ایک ڈرون حملے میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں، جس سے خطے میں پائیدار امن کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔