پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

امریکہ، ایران کو دھمکیاں دینے کی پالیسی ترک کر دے، یہ فارمولا کام نہیں کر رہا، روس

27 اپریل, 2026 08:52

روس کے مستقل نمائندے نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دھمکیوں اور الٹی میٹم کی پالیسی ترک کر دے، کیونکہ یہ حربے کام نہیں کریں گے۔

ویانا میں متعین روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی مذاکراتی حکمت عملی میں تبدیلی لانی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ ایران کو بلیک میل کرنے اور الٹی میٹم دینے کی اپنی پرانی عادت چھوڑ دے، اگر وہ واقعی مذاکرات میں پیش رفت چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پائلٹ کے بغیر جنگ، روس کے ایس یو 57 نے فضائی معرکہ آرائی کے اصول بدل دیئے

میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمیشہ طاقت کے بل بوتے پر بات کرنے کا عادی رہا ہے، جہاں وہ فوجی طاقت کے استعمال یا سخت پابندیوں کی دھمکیاں دے کر اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ فارمولا ایران کے خلاف بالکل ناکام ثابت ہوا ہے۔

روسی مندوب نے مزید زور دیا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی پوزیشن سے ان تمام عناصر کو نکال باہر کرے جو بلیک میلنگ، الٹی میٹم اور سخت ڈیڈ لائنز کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ صرف برابری اور احترام کی بنیاد پر ہی تہران کے ساتھ کوئی بامقصد بات چیت ممکن ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔