منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

ایران نے امریکہ کی جانب سے تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کو قزاقی قرار دے دیا

28 اپریل, 2026 09:42

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تیل بردار بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سرکاری سرپرستی میں ہونے والی قزاقی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی خام تیل لے جانے والے ٹینکروں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہاز کو روک لیا 

ترجمان نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ عالمی سمندری حدود میں سراسر قزاقی اور مسلح ڈکیتی کو قانونی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکہ قانون کے نفاذ کی آڑ میں جبری قبضوں کو معمول بنا رہا ہے، وہ سرکاری وارنٹ کے ساتھ نکلتے ہیں اور سرکاری پرچم تلے دوسروں کا مال لوٹ کر اسے قانون پر عمل درآمد کا نام دیتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔