پاکستان سمیت 11 ممالک کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اسرائیلی بحریہ کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی بحری جہازوں گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پاکستان سمیت گیارہ ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے گیارہ اہم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
اس اعلامیے میں پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، اردن، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بچوں کی نسل کشی جاری، اکتوبر سے اب تک 187 شہید، رپورٹ
اعلامیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی جہازوں پر حملہ کرنا اور انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینا عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے اس امدادی مشن کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے حماس کی حمایت یافتہ مہم قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ ہے کہ یہ فلوٹیلا صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے اور اس کی تنظیم سازی ایک ایسی تنظیم کر رہی ہے، جسے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔
امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے یا ایندھن لینے کی اجازت نہ دیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











